گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے ،جہاں کراچی جانے والی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھوٹکی کے علاقے نوری آباد کے قریب کار اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، دلخراش حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ابراہیم، ناصر اور انکی بیوی شامل ہے، حادثے کا شکار ہونے والا خاندان گھوٹکی سے کراچی جارہا تھا۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو گھوٹکی کے علاقے عادلپور منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی ٹرین حادثہ: لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار
واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے سبب گھوٹکی ضلع کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔