گھوٹکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نہر میں جاگری جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں خانپور مہر کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے میں تین افرادجاں بحق جبکہ دو کو زندہ بچالیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کار میں پانچ افراد سوار تھے، حادثے کا شکار تینوں افراد کی لاشیں نہر سے نکالی گئیں، دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق فقیر الیاس کا تعلق شہداد پور سے ہے، دوسرے شخص کی شناخت وجاہت جونو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق فقیر موچارو مہر کا تعلق خانگڑھ سے ہے۔