بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

گھوٹکی: میاں بیوی کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے علاقے بوڑی کڑک میں پیش آیا ، جہاں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی،جنہیں تیز دھار آلے سے سوتے میں قتل کیا گیا، شناخت ظفر سولنگی اور مسمات یاسمین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی محرکات جاننے کے لئے مقتول کے قریبی عزیزوں سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کردیا گیا ہےجبکہ مقتول ظفر سولنگی کی لاش تحصیل اسپتال اوباڑو اور مسمات یاسمین کی لاش کی پوسٹ مارٹم کے لئے ڈہرکی منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سندھ میں 128 خواتین سمیت 176 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، سال2021 میں غیرت کے نام پر قتل کے سب سے زیادہ واقعات ضلع کشمور میں رپورٹ ہوئے جہاں 27 افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا۔

جیکب آباد میں 26، شکارپور میں23 ،گھوٹکی میں17جبکہ سندھ کے دیگر مختلف اضلاع میں 83 افراد کو کاروکاری کی فرسودہ رسم کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں