ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

گھوٹکی میں کتے کے کاٹنے پر ویکسین نہ ملنے سے بچی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں کتے کے کاٹنے پر ویکسین نہ ملنے سے7سال کی بچی دم توڑ گئی۔

ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کو زخمی حالت میں اوباڑو اسپتال منتقل کیا گیا مگر ویکسین نہیں لگائی گئی، اسپتال عملے نے بچی کو ویکسین لگائےبغیر گھر بھیج دیا۔

زخمی بچی ویکسین نہ لگانے اور مکمل علاج نہ ہونے پر زندگی کی بازی ہار گئی۔

- Advertisement -

بچی کے فوت ہونے کے بعد اسپتال عملے نے غفلت چھپانے کیلئے ویکسین لواحقین کو لگا دی۔ اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ احتیاطی طور پر بچی کے والدین کو ویکسین لگائی گئی ہے کیونکہ اہل خانہ کے جسم پر بچی کے ناخنوں کے نشان موجود تھے۔

والدین نے اسپتال انتظامیہ کی غفلت اور بروقت علاج کی سہولت میسر نہ ہونے پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں