منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

گھوٹکی : فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : قبائلی جھگڑے میں ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں ساوند سندرانی قبائل کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا، دشمنی پر بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 10سال کی بچی بھی شامل ہے، حملہ آوروں نے2دکانوں پرفائرنگ کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ساوند سندرانی قبائل میں جاری درینہ تنازعہ پر پیش آیا، ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے تاہم قبائل میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور مسلح افراد دونوں جانب سے مورچہ بند ہوگئے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں