ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

گھوٹکی میں پولیس افسران کی شہادت : آئی جی سندھ نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : اندرون سندھ کے شہر شکارپور کے کچے کے علاقے میں پولیس پارٹی پر حملے اور 5 پولیس افسران و اہلکاروں کی شہادت کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیرصدرات ڈی آئی جی آفس میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی او بہالپور، ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈی پی او رحیم یار خان، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور، کندھ کوٹ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کشمور، گھوٹکی اور شکارپور کے کچے میں3طرفہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی کردی گئی — فوٹو: ظہیر عباس

ذرائع کے مطابق پنجاب سے رحیم یار خان پولیس، جبکہ سندھ سے گھوٹکی، سکھر، شکارپور اور کشمور پولیس اپنے اطراف سے آپریشن کا آغاز کرے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 3طرفہ آپریشن ایک ساتھ شروع کیا جائے گا اور مذکورہ آپریشن کچے سے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا، سندھ اور پنجاب پولیس ایک دوسرے سے مکمل معلومات شیئر کریں گی۔

مزید پڑھیں : گھوٹکی، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں کے پولیس پارٹی پر حملے میں ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ آپریشن میں 100 سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں