گھوٹکی پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا، ڈاکو تین پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی پولیس کی جانب سے رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو راحب رند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایچ او رونتی عبد الشکور لاکھو کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ہلاک ڈاکو راحب رند گھوٹکی کے تین پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت اغوا برائے تاوان ڈکیتی اور قتل کے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
دوسری جانب ایس ایس پی حفیظ الرحمن نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباشی دی ہے۔