بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گھوٹکی ٹرین حادثہ: پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : پاک فوج نے ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا ، حادثے کا شکار ٹرین کاانجن اوربوگیاں ٹریک سے ہٹادی گئیں اور ٹریک کی بحالی کیلئےاقدامات جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ٹرین کا انجن اور بوگیاں ٹریک سے ہٹادی گئیں، ضروری مرمت کے بعد ریلوے ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ حادثے کے 98زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے بیشتر زخمی شیخ زیداسپتال رحیم یارخان، سی ایم ایچ پنوعاقل میں زیرعلاج ہیں۔

یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔

بعد ازاں آرمی رینجرز کے جوانوں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، دو ہیلی کاپٹر کے زریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، اس کے علاوہ امدادی سامان بھی جائےحادثہ پر پہنچایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں