گھوٹکی: سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب قبائلی تنازع نے 5 افراد کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تھانہ سرحد کی حدوں گاؤں جام بجار ساوند پر ملزمان نے دھاوا بول دیا، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، واقعہ دو قبائل کی دشمنی کا نتیجہ ہے، گزشتہ روز بھی قادرپور کے علاقے میں سندرانی قبیلے کے ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کشیدگی کی روکنے کے لیے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔