جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ضلع گھوٹکی میں تصادم کے دوران متعدد مکانات نذرآتش

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: شمالی سندھ کے ضلع گھوٹکی ایک گاؤں میں دوسیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے بعد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخاب میں پیدا ہونے والی تناؤکی فضا تاحال برقرارہے اورآج تصادم کا ایک اورواقعہ پیش آیا ہے جس میں مخالفین کے گھروں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاوٗں فقیرمحمد میں پیپلز پارٹی مہرگروپ اورمسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان میں تصادم ہوا، تصادم کا سبب مسلم لیگ فنکشنل کے حامیوں کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے فتح کے جشن کی ریلی نکالنا بتایا جارہاہے۔

تصادم کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ کے دوران مہرگروپ کا ایک کارکن جاں بحق ہواجس کے بعد کشیدگی کے دوران مشتعل کارکنان نے گھروں کو آگ لگادی۔

سانحے کے بعد علاقے کو پولیس اور رینجرزنے گھیرے میں لے لیا اورکارکنان کو منتشرکردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا اور علیحدہ گاوٗں ہے اور اس کی آبادی محض چند گھروں پر ہی مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خیر پور کے علاقے میں ببھی پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ  کے کارکنان کے درمیاب تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 11 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں