جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردِ جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا محمد فیصل ملک، فیصل چوہدری اور بابراعوان پر مشتمل پینل پیش ہوا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے نوید ملک ظہیر شاہ سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔

- Advertisement -

بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردجرم عائد کردی۔

عمر ایوب، راشد شفیق، راجہ بشارت اوردیگر پر فرد جرم عائدکی گئی، انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے فرد جرم عائد کی۔

خیال رہے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر علی امین گنڈ اپور سمیت 47 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں ، گزشتہ روز پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت عدالت میں پیش ہوئے تھے ، عدالت نے پیش ہونے پر راجہ بشارت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے۔

مراد سعید، شہباز گل، زلفی بخاری، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان پہلے ہی اشتہاری ہیں ، 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں