بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

جی ایچ کیو حملہ کیس: پولیس مزید شواہد سامنے لے آئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس مزید شواہد سامنے لے آئی اور مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوع کا نقشہ عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس نے عدالت مزید شواہد پیش کر دیئے ، پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوع کا نقشہ عدالت میں پیش کیا۔

گواہان میں تھانہ جات،آئی ٹی لیب،ایف آئی اے ڈیپارٹمنٹ، پیمرا ،5جے آئی ٹی افسران شامل ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے خانہ نمبر 6 میں 26 ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے جائے وقوع کے پیش نقشے میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی، نقشے میں بتایا گیا راجہ بشارت اور خالد جدون نے مقام نمبر 4 پر لوگوں کو اشتعال دلایا، جس کے بعد ملزمان نے مقام نمبر7 پر اہم تنصیبات کو نقصان ،13 نمبر مقام پر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا۔

نقشے کے مطابق کارکنان نے مقام نمبر 25 پر پیٹرول بم اور 34نمبر مقام پر گاڑیوں کونقصان پہنچایا، مقام نمبر42 پر فوجی مجسموں کو توڑا گیا اورمقام نمبر 54 پر ایم ایچ پول کونقصان پہنچایا گیا۔

ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو  پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے ، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ ، ہنگامہ آرائی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں