پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پرآج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی‌ ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پرآج فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی ائی سمیت تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا ہے اور ملزمان کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم جاری ہے۔

- Advertisement -

آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سمیت 119 نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی کاروائی کیے جانے کا امکان ہے تاہم عدم حاضری پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ضمانت منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔

بانی پی ٹی آئی سمیت شاہ محمودقریشی پر فرد جرم کی کارروائی جیل میں مکمل کی جائے گی ، پراسیکیوشن کی جانب سے ظہیر شاہ پیش ہوں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے مقدمہ سے بریت کی درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی۔

یاد رہے جی ایچ کیوحملہ کیس میں فردجرم کی کارروائی گزشتہ سماعت پرپانچویں بارملتوی ہوئی تھی۔

پراسیکیوٹرز کی جانب سے عدالت میں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ان کی ضمانتیں منسوخ کر کے وارنٹ جاری کیے جانے کی استدعا کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں