راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کو 6 لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری بھیج دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ جی ایچ کیو نے وزارت دفاع کو لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری بھیجی، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے لیے سمری بھیجی ہے۔
GHQ has forwarded the summary for Selection of CJCSC and COAS, containing names of 6 senior most Lt Gens to MoD.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2022
اب سے کچھ دیر قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کر دی۔
وزیر دفاع نے اس اہم تعیناتی کی سمری کے حوالے سے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ٹوئٹ کر کے تردیدی بیان جاری کیا۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، سمری کی وزیراعظم آفس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پہ تقرری کا عمل آج شروع ھو چکا ھے انشاءاللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کیمطابق تکمیل ھو جاۓگا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 21, 2022