پشاور: عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کروناوائرس سے صحت یاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے اہم رہنما غلام بلور کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، رمضان میں غلام احمد بلور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
خاندان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غلام احمد بلور کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا ہے۔
اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئیں تھیں، ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا اور دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
اے این پی رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا
اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کئی دیگر اہم شخصیات بھی وبائی مرض کا شکار ہوچکی ہیں۔