بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

لیجنڈ غزل گلوکار غلام علی نئی دلی میں پر فارم کرنے پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : لیجنڈ غزل گلوکار غلام علی نے نئی دلی حکومت کی دعوت پر پروگرام کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی، غلام علی کو بھارت میں پرفارم کرنے پر انتہاپسند ہندوتنظیم شیوسینا نے دھمکیاں دی تھیں.

انتہا پسند بھارتی حکومت اوراس کی چہیتی تنظیم شیوسینا پاکستان دشمنی میں اندھے ہوگئے۔عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک غلام علی کودھمکیاں دے کرممبئی میں میں پروگرام کرنے سے روک دیا لیکن غلام علی نے پاکستانیوں کی روایتی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلی حکومت کی دعوت قبول کرلی۔

نئی دلی کے وزیرسیاحت نے غلام علی سے ملاقات کی اور دلی میں کنسرٹ کرنے کی باضابطہ دعوت دی، جسے غلام علی نے قبول کرلیا.

دلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال نے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ غلام علی صاحب کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے دسمبرمیں کنسرٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے لئے غلام علی کا شکریہ بھی ادا کیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں