اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

غلام سرور خان نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیکسلا میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کری۔

جلسے میں پارٹی سربراہ جہانگیر ترین، علیم خان، فردوس عاشق اعوان ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

غلام سرور خان نے کہا کہ 2013 کی الیکشن مہم میں بچے کہتے تھے ہم نے نیا پاکستان بنانا ہے، افسوس ہم بچوں کی امیدوں پر پورے نہیں اترے۔

آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ پیچھے مت دیکھو، آگے بڑھو، لڑائی کرکے، گالیاں دے کر او ربرا بھلا کہہ کر کچھ نہیں ملے گا، بس اپنے مقصد اور سوچ کو بڑا رکھیں۔

علاوہ ازیں سابق ایم این اے منصور حیات خان ،سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل ، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود ، سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وفاقی وزیر نے پارٹی قیادت سے ملاقات کے دوران آئی پی پی میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں