پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آرمی چیف پورے ملک کا ہے ، صرف تحریک انصاف کا نہیں، غلام سرور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے آرمی چیف پورےملک کا ہے ،صرف تحریک انصاف کا نہیں ، چھوٹی ہو یا بڑی جماعت آرمی چیف معاملے پر ساتھ دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سب یہاں سیاست چکمانےکی کوشش کررہےہیں، چھوٹی ہویابڑی جماعت آرمی چیف معاملے پر ساتھ دینا چاہیے، ہمیں ایک مثبت پیغام دینا ہوگا۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو توسیع کے معاملےپر ایک ہونا چاہیے، فضل الرحمان کےدھرنےنےمسئلہ کشمیر کو شدید نقصان پہنچایا، دائیں بائیں آگ لگی ہے،توسیع پرسیاست چمکائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : ن لیگ نے وہی فیصلہ کیا جو ان کو کرنا چاہیے تھا، غلام سرور خان

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آرمی چیف پورےملک کا ہے ،صرف تحریک انصاف کا نہیں، امید ہےکہ بل پارلیمنٹ اورسینیٹ سے پاس ہوجائے گا۔

امریکا ایران کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایران نےتوکہاہےامریکا سےبدلا لیں گے، امریکا نے خطے میں سرگرمیاں محدود کی ہیں، پاکستان نے خطے کو پرامن رکھنے کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا۔

یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ ترمیم پر ن لیگ نے وہی فیصلہ کیا ہے جو ان کو کرنا چاہیے تھا، تمام سیاسی جماعتیں بھی غیر مشروط حمایت کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں