جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان بطور عالمی لیڈر ابھر کے سامنے آئے ، غلام سرور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا وزیر اعظم عمران خان بطورعالمی لیڈر ابھر کے سامنے آئے، ایران پر ممکنہ حملے کی صورتحال پر وزیر اعظم نےٹرمپ کو خبردار کیا ، ہم کل یوم تشکر منائیں گے، اپوزیشن یوم سیاہ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بیان میں کہا دونوں پارٹیوں کےکافی لوگ تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں، سابق وزیر اعظم سب کے ساتھ محاذ آرائی کرتے رہے ، یہ سسلین مافیا ہیں امریکہ میں بھی یہ بات ہوئی۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرسب اداروں کو بلاتےاور ان سے پوچھتے ہیں، دس کیسوں میں ملوث افراد کا انٹرویو دینا اخلاقی طورپردرست نہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائین پر اپنا کردار ادا کیا۔

 دس کیسوں میں ملوث افراد کا انٹرویو دینا اخلاقی طورپردرست نہیں

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن آئے گا، ایران پر ممکنہ حملے کی صورتحال پروزیر اعظم نےٹرمپ کو خبردار کیا ، وزیر اعظم عمران خان بطورعالمی لیڈر ابھر کے سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نےوزراپر پابندی لگائی شفافیت سے ایوان چلایا، اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے تھا، ہم کل یوم تشکر منائیں گے، اپوزیشن یوم سیاہ ،ان کے کام بھی سیاہ ہیں۔

ہم کل یوم تشکر منائیں گے، اپوزیشن یوم سیاہ ،ان کے کام بھی سیاہ ہیں

غلام سرور نے مزید کہا جلد نیویارک کی براہ راست پروازیں شروع کریں گے، پی آئی کے ذریعے 83ہزار دو سوحجاج روانہ ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا میں پلاسٹک ریپنگ کے حق میں ہوں، سعودی اتھارٹیز نےروڈ ٹو مکہ کےلیے 100فیصد ریپنگ کا کہا ہے ، پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دینے کا نوٹی فکیشن بغیرمیری اجازت جاری کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں