برطانیہ کے شہری ہنگری میں دنیا کی سب سے بڑی ’کارپ مچھلی‘ پکڑ لی۔
برطایہ سے تعلق رکھنے والے شہری ڈیوڈ ناک نے ہنگری کے حالیہ سفر میں کارپ مچھلی پکڑی جس کا وزن تقریباً 105.4 پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔
کارپ مچھلی پکڑنے کے بعد برطانوی شہری عالمی ریکارڈ بھی بناسکتے ہیں۔
ماہی گیر ڈیوڈ ناک نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعی ایک خواب تھا جو سچ ہوگیا ہے، میری ماہی گیری کے تمام سالوں میں یہ ایک بہترین لمحہ ہے۔
پوسٹ کے مطابق 6 مئی کو برطانوی شہری یورو ایکوا جھیل پر ماہی گیری کررہا تھا جہاں یہ مچھلی اس نے پکڑی۔
یورو ایکوا وہ جگہ ہے جہاں پولینڈ کے اینگلر کیسپر نے سمتبر میں 104.5 پاؤنڈی وزنی کارپ مچھلی پکڑ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
ڈیوڈ کی کارپ کی تصدیق کرنے کا کوئی فوری طریقہ نہیں ہے لیکن اس بات کا امکان ہے کہ کیسپر اور ناک کی مچھلی ایک ہی ہیں۔
یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈیوڈ نوک نے وہی مچھلی پکڑی ہو جسے کسیپر نے جھیل میں چھوڑا تھا کیونکہ اس کے وزن میں صرف ایک پاؤنڈ ہی اضافہ ہوا ہے۔