فلوریڈا : امریکہ میں پالتو کتے نے مقامی جنرل اسٹور میں خوف و ہراس پھیلا دیا، اسٹور کے خوفزدہ عملے نے پولیس کو مدد کیلئے بلالیا۔
فلوریڈا میں ایک جنرل اسٹور کے عملے نے پولیس کو اس وقت طلب کیا گیا جب ایک "دیوہیکل کتا” اسٹور میں گھس گیا اور کئی گھنٹوں تک گھنٹوں اندر ہی چہل قدمی کرتا رہا۔
اس حوالے سے بریڈنٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ135پاؤنڈ وزنی کتا جنرل اسٹور میں داخل ہوا، پہلے تو ملازمین نے فیصلہ کیا کہ اسے کچھ نہ کہا جائے وہ خود ہی چلا جائے گا۔
ملازمین کا مؤقف تھا کہ کتے نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی تھی کہ جس سے عملہ یا خریداروں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش ہوتیں لیکن اس کی خوفناک جسامت لوگوں کو خوفزدہ کررہی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔ ٓمقامی پولیس نے فیس بک پر باڈی کیمرہ فوٹیج شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس کتے کو اسٹور سے کیسے باہر لے جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق اس کتے کی شناخت ہوگئی ہے، بینٹلے نامی اس کتے کے مالک سے رابطہ کرکے کتا اس کے حوالے کردیا گیا ہے۔