تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

"شامی بچی کا دیوہیکل پُتلا” انگلینڈ پہنچ گیا، دیکھنے والے افسردہ

شام میں تقریباً ایک دہائی سے جاری خانہ جنگی کے دوران اپنے گھر بار چھوڑ کر تقریباً 28 لاکھ افراد نے محفوظ مقام پر پناہ لے رکھی ہے۔

سخت اور جان لیوا سردی میں یہاں پر بہت سے لوگ گرم کپڑوں اور ایندھن کے بغیر بوسیدہ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

ان بے آسرا لوگوں کی تکالیف کو دنیا کے سامنے لانے اور ان کی محرومیوں کا مداوا کرنے اور ان کی امداد کیلیے آرٹسٹک ڈائریکٹر امیر نذر زوابی کی سربراہی میں ایک مہم جاری ہے۔

اس حوالے سے پناہ گزین بچوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ایک شامی بچی کا دیوہیکل پُتلا اتوار کو انگلینڈ پہنچا جہاں اسے اہم مقامات پر لے جایا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق یہ پُتلا ایک 10 سالہ شامی پناہ گزین بچی امل کا ہے جو گزشتہ برس جولائی میں ترک شام سرحد سے ہوتا ہوا مانچسٹر پہنچا اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی علامت بن گیا۔ عربی زبان میں امل کا مطلب اُمید ہے۔

رواں برس ساڑھے تین میٹر لمبے اس پُتلے نے مانچسٹر کا دورہ کیا اور اب وہ وہاں ہزاروں فیملیز اور بچوں کے ساتھ مانچسٹر ڈے پریڈ کا مہمان خصوصی ہوگا۔

یہ پُتلا انگلینڈ کے دس شہروں اور قصبوں کا دورہ کرے گا اور پیغام دے گا کہ ہمارے بارے میں مت بھولیں۔ آرٹسٹک ڈائریکٹر امیر نذر زوابی نے کہا کہ اس وقت دنیا کی توجہ کسی اور طرف ہے، یہ پہلے سے زیادہ اہم ہے کہ پناہ گزینوں کے بحران پر بات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کو خوراک اور کمبلوں کی ضرورت ہے لیکن انہیں آواز کی ضرورت ہے، امل کا پُتلا ساڑھے تین میٹر اونچا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا اس کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں متاثر کرے تاکہ ہم بڑا سوچیں اور بڑے کام کریں۔

مانچسٹر ڈے پریڈ کے بعد امل کا پُتلا بریڈ فورڈ، لیڈز اور لیور پول ڈاکس کا دورہ کرے گا، وہ برمنگھم، چیلتن ہام، برسٹل میں کمیونٹیز سے ملاقات کرے گا۔

اس کے بعد وہ لندن کے ساؤتھ بینک سنٹرل پہنچے گا اور کینٹ میں اپنے سفر کا اختتام کرے گا، مئی میں امل کا یہ پُتلا یوکرین میں بچوں اور خواتین کے لیے امداد لے کر پولینڈ پہنچا تھا، رواں برس ستمبر میں یہ پُتلا امریکہ کے شہر نیویارک جائے گا۔

Comments

- Advertisement -