پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ویڈیو: دیوہیکل چھپکلی کی گھر میں گھسنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک دیوہیکل چھپکلی نے کھڑکی سے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی چھپکلی کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوہیکل چھپکلی کھڑکی سے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کھانے کی تلاش میں ہے۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ چھپکلی اپنی زبان کو باہر نکال کر گھر کے اندر دیکھ رہی ہیں اور وہ عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے لمحوں بعد ہی نیچے گر جاتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک خاتون نے لکھا کہ ’وہ اب کسی بھی وقت فلوریڈا کا دورہ نہیں کریں گی۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ تو مجھے گوڈزیلا لگتی ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں