اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

دیوہیکل اژدھا پوری گائے زندہ کھا گیا، خوفناک ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے سب سے بڑے سانپوں میں سے ایک دیوہیکل اژدھے نے گائے کو زندہ نگل لیا، اتنے بڑے اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کے دل خوف سے کانپ اُٹھے، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

بھارت کے ایک گاؤں میں خوفناک اژدھے نے خوف و ہراس پھیلا دیا جس کی جسامت دیکھ کر لوگ خوف سے کانپ گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیرت زدہ کردیا۔

ایک بہت بڑا اژدھا کھجور کی دیوار توڑ کر داخل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر لگتا ہے کہ اژدھا پہلے ہی کوئی بڑا شکار کرچکا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹھیک طرح سے حرکت نہیں کر پا رہا ہے۔

- Advertisement -

بعض اطلاعات کے مطابق اژدھے نے پوری گائے زندہ نگل لی تھی، جس کے بعد گاؤں والوں نے اسے بڑی مشکل سے قابو پاکر اس کی گردن میں رسی باندھ دی جس کے بعد وہ خود چھڑانے کیلئے اپنی پوری طاقت استعمال کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھا گردن میں بندھی رسی کی وجہ سے کراہتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں