ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

چین میں بھاری بھرکم اود بلاؤ کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شنگھائی: ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک زمانے میں چین میں ایسے سگ آبی یا اود بلاؤ (اوٹر) موجود تھے جن کی جسامت بھیڑیوں جتنی تھی۔

چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں ماہرین نے ایسے رکاز (فوسلز) دریافت کیے ہیں جو سگ ماہی کے ہیں تاہم ان کی جسامت بھیڑیوں جیسی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان رکازیات کی دریافت سے سگ ماہی کے آباؤ اجداد سے لے کر ان کی موجودہ نسل تک کے ارتقا کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

otter-3

ماہرین رکازیات کے مطابق یہ جانور 60 لاکھ سال قبل چین میں موجود تھے اور ان کا وزن 50 کلو تھا۔ یہ جسامت موجودہ دور کے بھیڑیے جتنی ہے تاہم موجودہ دور کی سگ ماہی اس سے بالکل مختلف ہے۔

اس دریافت میں چینی اور امریکی ماہرین شامل تھے۔

otter-2

دریافت اور تحقیق میں شامل پروفیسرز کا کہنا ہے کہ ان اود بلاؤں کے دانت اور جبڑے بہت بڑے اور سخت تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بڑے جانداروں کا شکار کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دریافت سگ ماہی اور اس جیسے دیگر آبی حیات کے بارے میں مزید جاننے میں مدد دے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں