ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جبرالٹر کو بالآخر 180 سال بعد اس کا حق مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملکہ وکٹوریا کی جانب سے جبرالٹر کو برطانیہ کے شہر کا درجہ دیے جانے کے بعد بالآخر اس کو برطانوی شہر کا درجہ مل ہی گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے موقع پر رواں سال کے آغاز میں جبرالٹر کو برطانیہ کے شہر کا درجہ دینے کیلیے بولی لگوائی گئی تاہم اس موقع پر نیشنل آرکائیو کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس علاقے کو 180 سال قبل 1842 میں ہی برطانوی شہر کا درجہ دے دیا گیا تھا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

جبرالٹر کو ملکہ وکٹوریہ نے 1842 میں برطانوی شہر کا درجہ دیا تھا تاہم انتظامیہ کی غلطی کے باعث یہ معاملہ 180 سال تک التوا کا شکار رہا اور مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا تاہم اب اسے برطانیہ کے شہروں کی سرکاری فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جبرالٹر کو شہر کا درجہ دینے کا اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جبرالٹر کی سرکاری حیثییت شہر کے لیے خصوصی معنی رکھتی ہے، یہاں تاریخ کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور یہاں کے عوام بھی اپنے ورثے اور شناخت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بحریہ روم میں اسٹریٹیجک لحاظ سے اہمیت کے حامل جزیرہ نما جرالٹر کو اسپین نے 1713 کی جنگ کے بعد برطانیہ کے حوالے کردیا تھا لیکن حال ہی میں طویل عرصے سے اسپین اسے واپس لینے کا مطالبہ کررہا ہے، سنہ 2002 میں 99 فیصد لوگوں نے برطانیہ کی اسپین کے ساتھ مشترکہ خودمختاری کے تصور کو مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب 2016 سے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد سے جبرالٹر کی حیثیت اور اسپین کے سرحد کی نگرانی تنازعات کا باعث بنا ہوا ہے، جزیرہ نما جبرالٹر کو برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے ایگزٹ ڈیل سے خارج کردیا گیا تھا۔

یورپی یونین سے اخراج کے بعد دونوں فریق کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جس نے بریگزٹ ریفرنڈم میں یوپی یونین میں باقی رہنے کی بھاری حمایت حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں