تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی فرمانروا کا پاکستان کیلئے تحفہ

اسلام آباد: شاہ سلمان ریلیف فنڈ کے تحت پاکستان میں ‘ونٹر ریلیف پراجیکٹ’ کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم سعودی سفارت خانے میں ونٹر ریلیف پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف فنڈ کے ذریعے فلاحی کام قابل تحسین ہیں، ونٹر ریلیف پراجیکٹ کے ذریعے غریب طبقے کوچھت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان کی آزادی سے ہی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا آغاز ہوا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

وزیر کا اپنے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں، ہر پاکستانی کا سعودی عرب کے ساتھ عقیدت اوراحترام کارشتہ ہے، 2005 کے زلزلہ میں بھی سعودی عرب نےپاکستان کی بھرپور امداد کی، مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مالی معاونت کی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شاہ سلمان ریلیف فنڈکےذریعے فلاحی کام قابل تحسین ہیں، ونٹر ریلیف پراجیکٹ کے ذریعے غریب طبقے کو چھت میسر آئے گی، لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

دریں اثنا سعودی سفیر کا بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں۔

Comments

- Advertisement -