کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو اے آر وائی لگونا میں اپارٹمنٹ تحفے میں دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال خوشی سے نہال ہوگئے۔
سلمان اقبال نے پاکستانی ایتھلیٹ کو پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا پاکستانی ایتھلیٹ کو اے آر وائی لاگونا میں اپارٹمنٹ تحفے میں دیا جائے گا۔
View this post on Instagram
یاد رہے پاکستان نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا اور پاکستانی ایتھلیٹ نے پاکستان کا سر فخر سےبلند کردیا۔
پاکستانی ایتھلیٹ نے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا اور فائنل میں بانوے اعشاریہ نو سات میٹر تھرو کرکے اولمپکس کا نیا ریکارڈ بنایا۔
فائنل میں کوئی اس کےقریب نہ پہنچ سکا، قریب ترین حریف بھارت کےنیرج چوپڑا نے نواسی اعشاریہ چارپانچ میٹرتھرو کیا۔
پوڈیم پر پاکستانی ایتھلیٹ پہلے، بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے اور گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز تیسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے پاکستان انیس سوبانوے کے بار سلونا اولمپکس کے بعد پہلی بار کوئی اولمپک میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔