اشتہار

سالگرہ پر دردناک موت کا تحفہ، نوجوان لڑکی کو زندہ جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سالگرہ پر نوجوان لڑکی کو اس کے دوست نے دردناک موت کا تحفہ دے ڈالا اور زنجیروں سے جکڑ کر پہلے بہیمانہ تشدد کیا اور پھر زندہ جلا دیا۔

یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے تھلامبر میں پیش آیا ہے جہاں انڈین میڈیا کے مطابق 24 سالہ سافٹ انجینیئر نندنی کو 26 سالہ وتریمان کو اس کی سالگرہ کے دن اس کے کلاس فیلو دوست نے سرپرائز تحفہ دینے کے بہانے پہلے اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔

ملزم نے پٹی باندھنے کے بعد لڑکی کو زنجیروں سے جکڑ کر پہلے اس کے جسم کو بلیڈ سے کاٹا۔ درندگی کی آگ اس سے بھی نہ بجھ سکی تو اسے زندہ جلا کر ہنستی کھیلتی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں تھوریپکم میں ایک نجی آئی ٹی فرم میں ایک ساتھ کام کرتے تھے۔ وتریمارن نے نندنی سے شادی کے لیے اپنی جنس بھی تبدیل کروائی تھی اور اپنا نام پانڈی مہیشوری رکھا تھا۔

پولیس اب تک اس سفاکانہ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں لگا سکی ہے جب کہ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متوفیہ سے جنسی زیادتی کا پتہ بھی نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر مقتولہ کو کسی اور میں دلچسپی لینے پر انتقاماً قتل کیا ہے۔

پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقبول دونوں دوست تھے اور چنئی میں اکٹھے رہ رہے تھے۔ ابھی تک جنسی حملے حوالے سے شواہد نہیں ملے جبکہ وتریمارن کے متشدد رویے کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی معلومات نہیں ملی ہیں جبکہ مزید تفتیش اور دونوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فلیٹ میں شور پر ہمسایوں نے وہاں پہنچ کر دیکھا تو نندنی اس وقت بندھی ہوئی تھیں اور جسم پر آگ لگی ہوئی تھی۔ لوگوں نے آگ بجھا کر انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں