منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سالگرہ پر ٹماٹر کے تحفے نے خاتون کو خوشی سے نہال کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پڑوسی ملک بھارت میں ان دنوں ٹماٹر کی قیمت عروج پر ہے اور وہ مقامی مارکیٹ میں 120 تا 140 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، قیمیتی ہونے پر لوگ اسے سالگرہ پر بطور تحفہ پیش کرنے لگے ہیں۔

جی ہاں ریاست مہاراشٹرا میں پیش آئے ایک دلچسپ واقعے میں خاتون کو ان کی سالگرہ پر 4 کلو ٹماٹرکا تحفہ پیش کیا گیا جس پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔

ضلع تھانے کے شہر کلیان کی رہائشی سونل بورسے کی اتوار کو سالگرہ تھی اور رشتے داروں نے ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے انھیں قیمتی ٹماٹر تحفے میں پیش کیے جس سے وہ کافی خوش نظر آئیں۔

- Advertisement -

کیک کاٹنے کے بعد ٹیبل پر پڑی ٹماٹروں سے بھری ٹوکری کو دیکھتے ہوئے خاتون نے کہا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کی جانب سے دیے گئے اس تحفہ سے بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے تک بھارت میں ٹماٹر کی قیمت محض 20 روپے کلو تھی اور یہ آسانی سے مارکیٹ میں دستیاب تھا، تاہم اچانک ہی یہ سبزی اس قدر مہنگی ہو گئی کہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں