تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گلگت بلتستان کا بچہ دنیا کے لیے نئی امید بن گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گزشتہ دنوں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ برف پوش پہاڑوں کے درمیان مزے سے ثقافتی رقص کررہا تھا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائےاطفال یونیسیف نے گزشتہ روز اس ویڈیو کو شیئر کیا اور بتایاکہ پہاڑوں میں محو رقص کرنے والے بچے کا نام محمد ہے جس نے ہمیں یاد دلایا کہ لاک ڈاؤن میں رقص منسوخ نہیں ہوا، ہمیں آگے بڑھتے جانا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے یونیسیف کی شیئر کردہ ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا اور محمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’تم پر خدا کی رحمت ہو‘۔

یونیسیف کی شیئر کردہ ویڈیو کو چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور 5 ہزار 700 سے زائد نے اسے شیئر (ری ٹویٹ) بھی کیا جبکہ 19 ہزار سے زائد نے اسے پسند کیا اسی طرح سیکڑوں صارفین نے بچے کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -