اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اپنے اور کابینہ کے اخراجات میں نمایاں کمی کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت : نو منتخب وزیراعلیٰ خالد خورشید نے کہا ہے کہ آئندہ 5 سال عوام کو پی ٹی آئی کی صاف و شفاف حکومت نظر آئے گی، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ارو ہمارا بازو بنیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان و پارٹی رہنماؤں کے انتخاب پر مشکور ہوں۔

خالد خورشید نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں،آئندہ پانچ برس تحریک انصاف کی صاف و شفاف حکومت نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جی بی الیکشن میں تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن سے نہیں بلکہ اپنے ہی امیدواروں سے مقابلہ تھا لیکن اگر اپوزیشن امیدوار ہار گئے تو ہارنے کا یہ مطلب نہیں کہ گاڑیاں جلائیں، کے کے ایچ بلاک کریں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور ہمارا بازو بنیں، امید ہے اپوزیشن جمہوری طریقوں پر پورا اترے گی۔

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ آئینی حقوق کی بات سنتے رہے لیکن عملاً کچھ نہیں ہوا لیکن عمران خان کی قیادت میں حقوق ملنے والے ہیں اور گلگت بلتستان کا آئینی انضمام ہونے جارہا ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے اور کابینہ کے اخراجات میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مالی حالت پر کوشش کریں گے کہ ریگولر بجٹ کم کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں