تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

علاقائی ثقافت کا فروغ، گلگت بلتستان میں کلچر ڈے کا انعقاد

گلگت / بلتستان: علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سرکاری سطح پر ٹوپی شانٹی ڈے کے انعقاد پر صوبے میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سرکاری سطح پر ٹوپی شانٹی ڈے منایا گیا، اس ضمن میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات و ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

gilgit

علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہیلی چوک جوٹیال سے لے کر سٹی پارک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ثقافت کے رنگ بکھیرتے ہوئے علاقائی موسیقی پر رقص کیا۔

gilgit

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و وزیر اعلیٰ گلگت، بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا کہ ’’زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں، صوبے کی عوام نے یہ دن منا کر اپنا زندہ ہونے کا ثبوت دیا جو خوش آئند ہے‘‘۔

gilgit-2

اس تقریب میں سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی جبکہ ریلی میں شریک ہونے والے شرکاء کے لیے میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جس میں علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

gilgit-1

قبل ازیں منتخب گورنمنٹ کی جانب سے یکم ستمبر کو یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں تاریخ ملتوی کرتے ہوئے اس کی نئی تاریخ مقرر کی گئی، صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کا مقصد مقامی ثقافت اور گلگت بلتستان کی ثقافتی روایات کی بھرپور تشہیر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر میں اس علاقے کی روایات کو متعارف کروایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -