بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان میں لہو جمانے والی سردی، پارہ منفی 22ڈگری تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو : گلگت بلتستان مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، اسکردو میں ایک بار پھر پارہ منفی 22ڈگری تک گرگیا، محکمہ موسمیات نے سردی کی لہرآئندہ 24گھنٹے برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں خون جما دینی والی سردی نے ہر شے منجمد کر دی ہے، گلگت بلتستان کو سردی نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، اسکردو میں پارہ منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

شدید سردی کے باعث علاقے میں نظام زندگی متاثر ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، گرم ملبوسات اور خشک لکڑی کی مانگ بڑھ گئی۔ خشک لکڑی کی فی من قیمت 700روپے تک جا پہنچی، جس پر انتظامیہ خاموش ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں آج بھی موسم انتہائی سرد رہے گا۔ سردی کی لہر آئندہ 24گھنٹے برقرار رہے گا اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شمال مغربی بلوچستان، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر شام اور رات میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے، گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں