اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان حکومت کی سندھ حکومت سے اپنے شہریوں کو واپس بھیجنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلگت بلتستان حکومت نے سندھ حکومت سے اپنے شہریوں کو واپس بھیجنے کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث گلگت بلتستان کے 2571 طلبہ کو رہائش اور کھانے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گلگت بلتستان کی حکومت نے سندھ حکومت سے اپنے شہریوں کو واپس بھیجنےکی درخواست کردی، گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق کراچی میں مقیم 2570 گلگت کے طلبہ وافراد آبائی شہر آنا چاہتے ہیں،گلگت بلتستان حکومت نے طلبہ کی روانگی سے قبل کرونا ٹیسٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایس او پی کے مطابق گلگت کے شہریوں کی واپسی میں مدد کی جائے اور طلبہ کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کو ٹیلفون کر کے کہا کہ سندھ حکومت گلگت کے کراچی میں مقیم شہریوں، طلبہ کے مفت کرونا ٹیسٹ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں