بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بھارتی میڈیا گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب دکھا رہا ہے، وزیر داخلہ جی بی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرداخلہ جی بی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب دکھا رہا ہے، حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان اور وزیرداخلہ شمس الحق لون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کا میڈیا شرانگیزی پھیلانے کے لیے گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب دکھا رہا ہے۔

شمس الحق لون نے کہا کہ کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں، حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔ ہوتا کچھ نہیں بھارتی میڈیا قصداً منفی پراپیگنڈہ کرتا ہے۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حالات کنٹرول میں ہیں، موجودہ کشیدگی میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ہے، پارلیمانی کمیٹی قیام امن میں کامیاب ہوگئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ سیاسی نہیں فقہی ہے اس لیے ملک کے جید علما کو یہاں بلایا گیا۔ ملک سے آئے علما نے دونوں مساجد میں ملاقاتیں کی ہیں۔

حاجی گلبر خان کے مطابق علمائے کرام دیامر اور اسکردو کے علما سے بھی ملیں گے۔ گزارش ہے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں، موبائل 4 جی سروس ایک ہفتے کے لیے بند کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں