گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسسز کی تعداد230ہوگئی ہے جبکہ 155مریض صحتیاب ہوئے، ایکٹیوکیسز کی تعداد 72 ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جہاں کرونا ٹیسٹ فری ہورہا ہے، وائرس اسپتالوں کو متاثر نہیں کیا، ہوٹلز کو قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام ٹریولنگ ہسٹری کے ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں، چھپنے والے کرونا مریضوں پر 50ہزار تک جرمانہ ہوگا، گلگت بلتستان میں 50ہزار مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہو گئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ 11ہزار مستحقین میں راشن تقسیم کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کا وار جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 افراد چل بسے، اموات کی تعداد 93 ہو گئی، 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں کی تعداد 5374 ہو گئی ہے، ملک میں کرونا کے 4111 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 1095 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔