منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان؛ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو:گلگت بلتستان میں نگراں حکومت کیلئے ناموں کی فہرست تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی، نگراں وزیراعلیٰ کی فہرست میں سابق سیکریٹری شاہدالله بیگ، سابق آئی جی افضل شگری، صمصام بیگ،جی ایم سکندر کے نام شامل ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کی مدت جون میں پوری ہو رہی ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر انتخابات بروقت کا انعقاد مشکل دیکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت انتخابات 6 ماہ تک نہ کرنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ کورونا سے متاثر ہونے کے باعث الیکشن ممکن نہیں ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں اگلے 6 ماہ تک نگراں حکومت چلانے پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں