بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان والوں کا کشمیریوں سے نکتہ نظر مختلف ہے، صدر آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : صدر آزاد کشمیر نے بھارتی جارحیت سے متعلق کہا ہے کہ بھارت 7 دہائیوں سے کشمیر فتح کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کشمیر کی تحریک آزادی سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری دنیا کی بہادر ترین قوم ہے، کشمیری 9 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگارہے ہیں، یقین ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کو متاثر کرنے والا کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان والوں کا کشمیریوں سے نکتہ نظر مختلف ہے، گلگت بلتستان مسئلےپرسراج الحق ،مولانا فضل الرحمن سےبات ہوئی۔

کشمیر تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے: سردار مسعود خان

اس سے قبل مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کا نقشہ تبدیل کردیا، پاکستان نے چین کی مدد سے معاملے کو اٹھایا، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں