اسلام آباد : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کے بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نےچیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
اپیل میں کہا گیا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا سنگل اورڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون وحقائق کےمنافی ہے اور سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرا میٹرز کے برعکس ہے۔
اپیل میں کہا ہے رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے، ان کے7ووٹوں کوغلط مستردکیاگیا، پریزائیڈنگ آفیسر نے بد نیتی سے 7 ووٹر مسترد کیے۔
یوسف رضا گیلانی کی جانب سے اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 22 دسمبر 2021 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔