تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سابقہ گھر کی محبت‘ کتیا تین بند دروازے کھول کر فرار

کیلی فورنیا: امریکہ میں ایک جرمن شیفرڈ کتیاتین بند دروازے کھول کر فرار ہوگئی‘ فرار ہونے کی ویڈیو نے ساری دنیا کو ورطۂ حیرت میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا میں جانوروں کے لیے مختص شیلٹر میں رہائش پذیر دو سالہ ’جنجر‘ اپنے نگہبانوں کو باآسانی چکمہ دے کر فرار ہوگیا‘ فرار کی تفصیلات سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج سے ملیں۔

جنجر کی مالکن بے گھر ہونے کے سبب ان دنوں اپنی گاڑی میں رہائش پذیر ہیں اور جب تک انہیں نیا گھر نہیں مل جاتا وہ نہیں چاہتی تھیں کہ جنجر ان نامساعد حالات میں ان کے ساتھ رہے۔

اسی سبب انہوں نے جنجر کو کیلی فورنیا کے ایپل ویلی نامی جانوروں کی نگہہ داشت کے ادارے کے حوالے کردیا تھا تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے ۔

فرار کی ویڈیو دیکھنے کےلیے نیچے اسکرول کیجئے

مہم جوئی کی شوقین جنجر نامی اس کتیا نے اس نئے انتظام کوقبول نہیں کیا اور ایک دن دوپہر میں وہ سب سے پہلے اپنے چھ فٹ اونچے پنجرے سے چھلانگ لگا کر باہر نکل آئی‘ اس کے بعد اس کی راہ میں تین بند دروازے تھے جنہیں وہ انتہائی سہولت کے ساتھ کھولتی گئی۔ شیلٹر کی نگہبان کا خیال ہے کہ اس نے یہ کام اپنی مالکن سے ملنے کے لیے کیا ہے۔

جنجر نے صرف دروازے نہیں کھولے بلکہ جانوروں کو کنٹرول کرنے کے لیے عمارت میں لگے’حرکت کو ریکارڈ کرنے والے سینسر‘ کو بھی بند کردیا جس کی تحقیقات جاری ہیں کہ وہ ایسا کرنے میں کیونکر کامیاب ہوئی۔

باہر جانے سے پہلے اس نے ادارے کی لابی میں نصب کاوئنٹر پر چھلانگ لگائی اور کرسیوں پر اچھل کود بھی کی۔ جب مذکورہ کاؤنٹر کا افرواپس آیا تو اس نے دیکھا کہ ٹیلی فون فرش پر گرے ہوئے ہیں اور جا بجا کاغذ بکھرے ہوئے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ تین دن کی تلاش مہم کے بعد شیلٹر کی انتظامیہ جنجر کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی ہے‘ وہ ان کے خیال کے عین مطابق اپنے سابقہ گھر سے چند بلاکس کے فاصلے پر گھومتی ہوئی پائی گئی تھی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ جنجر کی اس مہم جوئی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اسے گود لینے کے لیے ان سے رابطہ کررہے ہیں اور اسے اب پہلے سے زیادہ محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -