تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ماں کی لاپرواہی، شیرخوار بچی گرمی میں بھن کر مرگئی

واشنگٹن : شراب کے نشے میں دھت ماں نے تین سالہ بچی کو کار میں چھوڑ دیا، گرمی کی شدت اور دم گھٹنے کے باعث بچی کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماں کی غلفت کا یہ اندوہناک واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں پیش آیا، جہاں ایک پولیس نے ایک 23 سالہ خاتون کو اپنی ہی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 23 سالہ ماں ایک تقریب کے دوران شراب نوشی کے بعد گھر لوٹ کر اس قدر بے خبر سوئی کہ یہ بھی بھول گئی کہ اس کی شیر خوار بچی گاڑی میں بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی موت اتوار کو ہوئی تھی اور اس روز شہر کا درجہ حرارت انتہائی درجے پر تھا جس کے باعث 1970 کی گاڑی میں درجہ حرارت 155 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

اس قدر شدید درجہ حرارت کے باعث بچی زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے ماں کو حراست میں لےکر تین سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -