تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

بلب پھٹنے سے 7 سالہ بچی کی بینائی چلی گئی

لندن: برطانیہ میں بلب پھٹنے کی وجہ سے دو بچیوں کے چہرے جھلس گئے اُن میں‌ سے ایک بچی کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ7 سالہ ’ملے اینڈریسن‘ اور اُن کی تین سالہ بہن ’لینے‘ کمرے میں موجود تھیں کہ اسی دوران دھماکے سے لیمپ میں لگا بلب پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں جھلس گئیں جبکہ کانچ لگنے سے اُن کے چہرے بھی زخمی ہوئے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ملے کے چہرے پر گہری چوٹ آئی، اُس کی آنکھ بھی بری طرح سے متاثر ہوئی۔ خاتون نے بتایا کہ بلب کی تپش لگنے سے کھال جھلس گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کمرے میں آرام سے بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران زور دار دھماکا ہوا اور اندھیرا ہوگیا، پھر ملے کے رونے کی آواز آئی وہ کہہ رہی تھی میری آنکھیں ، میری آنکھیں‘۔

مزید پڑھیں: خون سفید، کم عمر نوجوان ماں اور جڑواں بھائیوں کو قتل کر کے کمرے میں سوتا رہا

والدہ کے مطابق یہ بلب بیڈ کے سائیڈ پر رکھے لیمپ میں لگاا ہوا تھا، جس وقت حادثہ پیش آیا دونوں بہنیں بستر پر بیٹھی ہوئی تھیں۔

’میں نے ملے کی آنکھیں دھوئیں، پھر ہم اُسے اسپتال لے کر گئے، ڈاکٹر نے جب بینائی چیک کی تو معلوم ہوا کہ بچی کو کچھ بھی نظر نہیں آرہا‘۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی آنکھ کا قرنیہ بلب کی کانچ لگنے کی سے متاثر ہوا جس کی وجہ سے بینائی مکمل چلی گئی۔ والدہ کے مطابق ڈاکٹرز بینائی واپس آنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی بات نہیں کہہ رہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اب روشنی واپس نہیں آسکے گی۔

متاثرہ بچوں کی والدہ ’سارا اینڈریسن‘ نے بیٹیوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ کمپنی کے خلاف درج کرادیا۔

Comments

- Advertisement -