جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی میں گھر سے بچی اغوا، فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سے 10 روز کی بچی کو گھر سے اغوا کر لیا گیا، سی سی ٹی وی ‏فوٹیج سامنے آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بچی کےاغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں 2خواتین ‏کو بچی کو لےجاتےدیکھا جا سکتا ہے۔

والدوقار کا کہنا ہے کہ 10روز کی نورفاطمہ والدہ کے پاس گھر میں تھی، شام میں بچی کو سلانے ‏کے بعد والدہ خود بھی سو گئی جب آنکھ کھلی تو بچی غائب تھی اورگھر کادروازہ کھلا تھا۔

والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو 2 نامعلوم خواتین کو دیکھا جو نقاب پوش تھیں ‏اور بچی کو گود میں اٹھایا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فی الحال بچی کا پتہ نہیں لگایا ‏جا سکا اور نہ اغوا کار خواتین کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں