منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹافی لینے گھر سے نکلنے والی کمسن بچی کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ٹافی لینے کیلیے گھر سے نکلنے والی کمسن بچی کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچی والدین سے پیسے لے کر چیز لینے نکلی تو راستے میں آوارہ کتوں نے معصوم پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

بچی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ جمع ہوئے اور اسے آوارہ کتوں سے بچا کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا اور والدین کو بھی اطلاع دی۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’باپ 5 سال تک کمسن بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا‘

ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، کتوں نے جسم کے متعدد حصوں کو زخمی کیا ہے۔

افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں چار سے پانچ کتوں کو سڑک پر گشت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بعد میں بچی پر حملہ آور ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے اور سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے حکام متاثرہ بچی کے گھر پہنچے اور بعدازاں علاقے سے 5 سے 6 کتوں کو پکڑا۔

رپورٹس کے مطابق علی گڑھ میں اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں کمسن بچے زخمی ہوئے، تاہم اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں