ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

راجستھان: بھارت میں والد کی جانب سے موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر 15 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں پیش آیا جہاں میٹرک کی طالبہ 15 سالہ لڑکی نے والد کی جانب سے موبائل فون پر کھیلنے سے ڈانٹنے پر پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لڑکی کی شناخت کرپانشی کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ایس ایچ او جتیندر سنگھ نے بتایا کہ جب والد نے کرپانشی کو فون پر کھیلنے سے ڈانٹا اور اسے اپنی پڑھائی میں مزید وقت دینے کو کہا تو اس نے خود کو کمرے میں بند کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش کو دیکھ کر اس کی دادی بیہوش ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق رات 8 بجے کے قریب گھر والوں نے کھانے کے لیے کرپانشی کو بلایا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، جب دروازہ توڑا گیا تو لڑکی کی لاش موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے اور سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں