بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نوجوان لڑکی کو زبردستی سینیٹائزر پلا کر قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں نوجوان لڑکی کو بیچ سڑک پر ملزمان نے سینیٹائزر پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ اتر پردیش کے شہر بریلی میں منگل کے روز اُس وقت پیش آیا جب 16 سالہ لڑکی ٹویشن کلاس لینے کے بعد گھر جا رہی تھی۔

21 سالہ ملزم ادیش راٹھور نے بیچ سڑک پر لڑکی کا راستہ روکا اور اس سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی جس پر مقتولہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔

- Advertisement -

اس دوران ادیش راٹھور کے دو دوست بھی آگئے اور تینوں ملزمان نے لڑکی کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ مقتولہ کے مزاحمت کرنے پر طیش میں آئے ملزمان نے اسے زبردستی سینیٹائزر پلا دیا۔

مقتولہ کے بھائی نے موقع پر پہنچ کر بہن کو ملزمان سے بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

ملزمان پولیس کے آنے کا علم ہوتے ہی موقع سے فرار ہوگئے۔ سینیٹائزر پلائے جانے کی وجہ سے لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی اور اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے یا نہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں