بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون اپنی کزن کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے چل بسیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق المناک واقعہ کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا۔ ویڈیو میں خاتون کو اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
متوفی کا تعلق اندور سے ہے جو کزن کی شادی کی تقریبات میں شرکت کیلیے ودیشا آئی تھیں، خاتون کی شناخت پرینیتا جین کے نام سے ہوئی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے شیئر کی جسے ہزاروں صارفین نے دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا۔
ویڈیو میں خاتون کو منہ کے بل گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ آج ہی پیش آیا، شبہ ہے کہ ڈانس کرتے ہوئے متوفی کو دل کا دورہ پڑا۔ اہل خانہ پرینیتا جین کو فوری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔