ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی میں واٹر سپلائی ہول میں بچی گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ملیر کے علاقے گگھر کے قریب واٹر سپلائی ہول میں بچی گر گئی جس کی تلاش جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 12 سالہ بچی شہر کو پانی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی ہول میں گری۔ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو تلاش کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال 4 اکتوبر کو بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت کے باعث کمسن بچی ملیر میں کھلے مین ہول میں گر گئی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

- Advertisement -

واقعہ کالا بورڈ ٹاؤن آفس کے سامنے پیش آیا تھا۔ قریب موجود ایک شخص نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو مین ہول سے نکال لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں