ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ڈاکٹر نے غلطی سے کمسن بچی کی انگلی کے بجائے زبان کاٹ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کیرلہ میں ڈاکٹر نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 سالہ بچی کا غلط آپریشن کیا اور اسے زبان سے محروم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین نے اس کی اضافی چھٹی انگلی کی سرجری کروانے کیلیے اسے کوزی کوڈ میڈیکل کالج میں داخل کروایا تھا۔

اسپتال کے عملے نے بچی کو صبح 9 بجے آپریشن تھیٹر منتقل کیا تھا جہاں انگلی کی سرجری ہونا تھی۔ لیکن جب بچی کو آپریشن تھیٹر سے باہر لایا گیا تو والدین کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

- Advertisement -

والدین نے دیکھا کہ ان کی بیٹی کے منہ پٹی پر بندھی ہوئی ہے جبکہ اس کے ہاتھ میں اضافی چھٹی انگلی موجود ہے۔ جب انہوں نے نرس سے منہ پر پٹی باندھنے کی وجہ معلوم کی تو اس نے بتایا کہ اس کی زبان کی سرجری ہوئی ہے۔

متاثرہ بچی کے والدین نے بتایا کہ اس کی اضافی انگلی کی سرجری ہونا تھی جبکہ زبان کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ بعدازاں ڈاکٹر نے غلط کا احساس ہونے پر معافی مانگی۔

معاملے کا علم ہونے پر میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے فوری انکوائری کا حکم جاری کیا۔ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کریں گے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں